عالمی یوم مزدور: فٹ پاتھ پر سوئے محنت کش کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی
ملتان(آن لائن)دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں نامعلوم افراد نے فٹ پاتھ پر سوئے مزدور پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں نامعلوم افرادنے سمیجہ آباد فٹ پاتھ پر سوئے مزدور پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ شدید جھلس گیا۔ واقعے کے بعد زخمی مزدور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزدور کاشف سزی منڈی میں کام کرتا تھا اور رات کو فٹ پاتھ پر ہی سوتا تھا تاہم نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر تیل چھڑک کر آگ لگا ئی اور فرار ہو گئے۔ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ سے کاشف کے جسم کا 50فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔