• news

عراق: داعش کے2 خودکش دھماکے،33 افراد ہلاک،50 زخمی

بغداد(آئی این پی+ اے ایف پی)عراق میں 2خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوگئے ،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے ابوبکر البغدادی کے اہم مشیر ابو علی الانباری کی عراق میں ہلاکت کی تصدیق کردی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراق کے جنوبی شہر سماوہ میں2کار بم دھماکے کیے گئے ہیں جن میں 33 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ سماوہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا صوبائی کونسل کی عمارت کے سامنے جب کہ دوسرا 60 میٹر کی دوری پر واقع بس سٹیشن پر کیا گیا۔ دھرنے کی انتظامی کمیٹی نے گرین زون سے مظاہرین کے انخلا کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے وزراء کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا ادھر عراقی وزیر اعظم کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔ شرکاء نے اصلاحات کا وعدہ کیا ۔ عبادی نے انتباہ کیا ہنگامے داعش کیخلاف جنگ مہاجر کر سکتے ہیں ۔ عراق میں فرانس اور امریکی طیاروں نے القائم علاقہ میں داعش کے متعدد بم اور خود کش حملوں کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑیاں تباہ کر دیں ۔

ای پیپر-دی نیشن