پی سی بی گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہو گا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار احمد خان کریں گے۔۔ اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے معاملات کو چلانے کے لیے کمپنی بنانے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے عارضی یا مستقل کوچ کی تقرری کے لیے درخواستوں کو زیر غور لایا جائے گا اورنئے کوچ کا اعلان بھی متوقع ہے۔