• news

لیجنڈ باکسر محمد علی کا آبائی گھر میوزیم میں تبدیل

لوئسویل(آن لائن)دنیائے باکسنگ پر ایک عرصے تک حکمرانی کرنے والے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔باکسنگ لیجنڈ محمد علی سترہ جنوری انیس سو بیالیس کو امریکی شہرلوئسویل میں پیدا ہوئے،محمد علی وہیں پلے بڑھے اور انہوں نے باکسنگ کا پہلا مقابلہ بھی اپنے آبائی شہر میں ہی جیتا۔اسلام قبول کرنے سے قبل محمد علی اپنے بھائی کے ہمراہ لوئسویل میں رہتے تھے، تاہم اسلام قبول کرنے کے بعد وہ یہاں سے منتقل ہو گئے۔اب برطانوی وکیل اور رئیل اسٹیٹ ہولڈر نے محمد علی کے آبائی گھر کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کر دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن