• news

نارنگ‘ جھنگ اور ساہیوال میں آتشزدگی سے کسانوں کی کئی ایکڑ گندم جل کر راکھ بن گئی

نارنگ+ جھنگ+ ساہیوال (نامہ نگاران) نارنگ منڈی‘ ساہیوال اور جھنگ میں آتشزدگی کے واقعات میں کئی ایکڑ پر مشتمل کھڑی گندم آگ لگنے جل کر خاکستر ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق نارنگ منڈی کے ہردو سوہل میں کسان تنویر بل کے کھیتوں کو پراسرار طور پر آگ لگ گئی جس کے باعث چھ ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کھیتوں کو کسی نے دشمنی کی بناءپر آگ لگا دی جبکہ نارنگ منڈی کے سرحدی گاﺅں بریار میں بھی ایک کسان کی چار ایکڑ رقبہ پر کھڑی گندم کی فصل جل کر خاکستر ہو گئی۔ جھنگ کے صوفی موڑ کے قریب گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگ گئی۔ حویلی شیخ راجوا میں گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ساہیوال کے چک نمبر 55/4 آر میں صلاح الدین وغیرہ آٹھ ملزمان نے اصغر کی فصل گندم کو آگ لگا دی جس سے اُس کا بھاری نقصان ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
گندم/آگ

ای پیپر-دی نیشن