شکیل آفریدی سے ملاقات کی توقع نہیں بھائی: 2 برسوں سے نہیں ملا : وکیل
پشاور( اے ایف پی )اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو پانچ سال گذر گئے ۔ اسامہ کی نشاندہی میں مدد کرنے کیلئے جعلی پولیو ویکسین مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل نے کہا مجھے ان سے ملاقات کرنے کی جازت ملنے کی توقع نہیں ۔ مبصرین کے مطابق امریکہ نے اب پاکستان سے شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کو نظر انداز کرکے ساری توجہ افغان مصالحتی عمل پر مرکوز کر لی ہے ۔ پاکستانی تجزیہ نگار احمد رشید نے کہا طالبان سے مذاکرات کو ہر چیز پر ترجیح حاصل ہے ۔ تجزیہ کار مائیکل کو گلیمن نے کہا ساری امید یں ابھی ختم نہیں ہوئیں ۔ امریکہ نے شکیل آفریدی کا معاملہ ختم نہیں ہوا اور امریکی عہدیدار مختلف اوقات میں خاموشی سے پاکستان پر شکیل آفریدی کی رہائی کا دباﺅ ڈالتے رہتے ہیں ۔ وکیل نے کہا مجھے گزشتہ دنوں سے شکیل آفریدی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی ۔
آفریدی / بھائی