• news

لورالائی: فائرنگ سے 2افراد جاںبحق

لورا لائی (نوائے وقت نیوز) لورا لائی کی تحصیل دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دکی کے نواحی علاقے اسماعیل شہر میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے جدید اسحلہ سے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، نعشیں ضروری کارروائی کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئیں، مقتولین کی شناخت وزیر خان اور صابر خان کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم ابھی تک وجہ معلوم نہیں ہو سکی اسی حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن