آندھی ، بارش، پشاور اور خانقاہ شریف میں4بچے جاں بحق
پشاور+خانقاہ شریف+لاہور+اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ+سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں آندھی اور بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی حادثے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے نجی ٹی وی کے مطاق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 8سالہ ارم اور 5سالہ عامر شامل ہیں، جبکہ خانقاہ شریف میں طوفان اور بارش کے باعث نواحی موضع نہڑوالی میں بجلی کا پول گرنے سے 8سالہ یوسف، پانچ سالہ زہرا بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔چوک میتلا اور گرد و نواح کے علاقوں میں آندھی کے باعث بھوسے کے ڈھیر اڑ گئے۔علاوہ ازیں محکمہ موسیمیات کے مطاقب مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخت ہو گیا جس کی وجہ سے آج منگل سے جمعرات کے دوران اسلام آباد فاٹا ، خیبر پختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی سوموار سے بدھ کے دوران تیز/گرد آلودہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اورخیبر پی کے میں زیادہ تر شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اس لیے کسانوں کو چاہئے کہ کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کی بھریاں باندھ کرکھڑا کر کے ڈھیر لگا دیں اوربھوسے کو مٹی سے ڈھا نپ دیں۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے لاہور ایئر پورٹ انتظامیہ کو وارننگ جاری کر دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات 11بجے تک موسلا دھار بارش ، گرد آلود آندھی چلنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے کہا مسافر پہلے فلائٹ انکوائری سے معلومات حاصل کر لیں، لاہور اسلام آباد اور کراچی کے درمیان پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
4بچے جاں بحق