• news

نیٹو میں ہمارے اتحادی دہشت گردوں کو اسلحہ دے رہے ہیں : اردگان

انقرہ(آئی این پی+اے پی پی)ترک صد ررجب طیب اُردگان نے کہا ہے کہ نیٹو میں ہمارے اتحادی ملک دہشتگرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں لیکن دوست ملک ترکی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے لہذا ہمیں خود کفیل ہونے کی ضرورت ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق صدر اُردگان نے تزلا کے شپ یارڈ میں آمفی بئیس اسالٹ شپ ”اناطولیہ“ کی تیاری کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ 2002 میں دفاعی صنعت میں ہمارا بیرونی دنیا پر انحصار 80 فیصد تھا جو نصف حد تک کم ہو کر 40فیصد رہ گیا ہے اور 2023 تک ہمارا ہدف اس انحصار کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ مستقل مضبوطی اور ترقی کی طرف بڑھتے ترکی کے لئے ضروری ہے کہ اپنی سرحدوں سے باہر بھی اپنی موجودگی کو موثر شکل میں ظاہر کرے، اس دور میں جبکہ ایک طرف ہمارے ملک کو درپیش خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف ہمیں بین الاقوامی پلیٹ فورم پر زیادہ نمایاں ہونے کی ضرورت ہے۔
ترک صدر

ای پیپر-دی نیشن