• news

افغانستان : حکیم اللہ محسود‘ سجنا گروپوں میں جھڑپ‘ پندرہ ہلاک‘ آپریشن طالبان کے صوبائی گورنر سمیت 43 مارے گئے

وانا، کابل( این این آئی) افغانستان میں آپریشن، جھڑپوں میں طالبان نے صوبائی گورنر ڈپٹی ، حکیم اللہ محسود گروپ کے 15جنگجوﺅں سمیت58جنگجو ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے پاک افغان سرحد کے اس پار برمل کے علاقہ لامن ڈانگا ررانگا گاﺅں میں حکیم اللہ محسود اور خان عرف سجنا گروپ کی جھڑپ میں حکیم اللہ محسود دھڑے کے15جنگجو ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔ مرنیوالوں کے نام قاری شیر محسود، امیر زو، خطاب محسود، سامران شامل ہیں۔افغان فورسز نے صوبہ قندھار کے طالبان گورنر، ڈپٹی گورنر سمیت ان کے 43جنگجوﺅں سمیت ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسلحہ اور دیگر بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا، پیر کو افغان وزارت داخلہ سے جاری کیے بیان میں کہا کہ طالبان کے قندھار میں بنائے گئے گورنر حیات جو حاجی لالہ کے نام سے بھی مشہور ہے کو ان افغان نیشنل آرمی اور افغان نیشنل پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ڈپٹی گورنر احمد شاہ ہمت بھی اس دوران ہلاک ہو گئے دیگر43طالبان کو بھی ہلاک کر دیا گیا، بیان میں کہا گیا کہ تمام ہلاکتیں خفیہ اطلاع ملنے پر شاہ والی کوٹ ضلع کے علاقہ کاٹا سانگ میں کی گئیں واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی آپریشن عمری کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد اہم حکومتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں حکومت کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن