• news

مانتا ہوں وزیراعظم کے استعفے پر اپوزیشن میں اتفاق رائے نہیں: اعتزاز

اسلام آباد (بی بی سی) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اْنہیں یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے استعفیٰ سے متعلق حزب مخالف کی جماعتوں میں اتفاق رائے نہیں ہے تاہم اس سے حزب مخالف کی جماعتوں کے اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔اپوزیشن کی طرف سے ایک متفقہ ضابطہ کار حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم اور انکے خاندان کے افراد کے اثاثوں کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔ چودھری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اس متفقہ ضابطہ کار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوازشریف اور انکے خاندان کیخلاف تحقیقات تین ماہ میں مکمل کی جائیں گی جبکہ جن دیگر افراد کے نام پاناما لیکس میں آئے ہیں انکے خلاف تحقیقات ایک سال میں مکمل کی جائیں۔ اْنھوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتی کمشن کی تشکیل سے پہلے 1985ء سے اپنے اور اپنے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں جن کی کمشن تحقیقات کریگا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمشن تشکیل دیا جائے اور اس میں دو ججز بھی شامل ہوں جن کی منظوری چیف جسٹس دیں۔

ای پیپر-دی نیشن