132 سالہ تاریخ میں لیسٹر سٹی پہلی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال کلب لیسٹر سٹی نے اپنی 132 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔لیسٹر کی ٹیم نے اس سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف تین میچ ہارے۔ٹوٹہنم کو چیمپئن بننے کیلئے آخری تینوں میچ جیتنا لازمی تھے تاہم ٹوٹنہم اور چیلسی کا میچ برابر رہا اور یوں چیمپئن کا تاج لیسٹر سٹی کے سر پر سج گیا۔سابق مڈ فیلڈر روبی سیویج کا کہنا تھاڈومیسٹک فٹبال میں لیسٹر سٹی کا پریمیئر لیگ جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے اس سے بڑی کوئی کامیابی نہیں ہوگی۔ یہ لاجواب ہے۔ یہ پریمیئر لیگ کی تاریخ بدل دینے والا موڑ ہے۔