پاکستان سپر لیگ سے 2.6ملین ڈالرمنافع ہوا : نجم سیٹھی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پی سی بی اور ڈائریکٹر پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کو دوسرے ایڈیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ فرنچائزر کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا جائیگا۔ پی سی بی گورننگ بورڈ نے پی ایس ایل کے پی سی بی کے منافع سے فرنچائزر کو ہونے والے نقصان کی تلافی کرنے کی اجازت دیدی ہے تاکہ فرنچائزر دوسرے ایڈیشن کے لیے بھرپور طریقے سے شریک ہو سکیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو لیگ سے 2.6 ملین ڈالر کا منافع ہوا ہے جو تین ملین ڈالر رکھا گیا تھا۔ پی سی بی اب دو ملین ڈالر اپنے منافع سے فرنچائزر کے نقصان کو پورا کرئے گا۔