خیبر ایجنسی میں سپورٹس کمپلیکس کیساتھ سکواش کمپلیکس بھی بنایا جائے: جان شیر خان
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن خالد سے خیبر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ جان شیر خان نے سکواش کے کھیل میں اپنی ہر طرح کی ممکنہ مدد اور رہنمائی کا یقین دلایا اور ان سے گزارش کی کہ خیبر ایجنسی میں سپورٹس کمپلیکس کے ساتھ ساتھ سکواش کمپلیکس بھی بنایا جائے کیونکہ پاک آرمی اور دیگر تمام قانون نافظ کرنے والی ایجنسیوں کی کوششوں سے اب خیبر ایجنسی میں حالات پہلے کی نسبت کافی بہتر ہیں اور وہاں پر ٹیلنٹ کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔