• news

انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ رئیس خان دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) چوتھی ایف ایم سی انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میںرئیس خان نے ٹاپ سیڈ بلال ذاکر کو شکست دے کر مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ فراز محمد نے عاقب حنیف‘ وقاص محبوب نے مہران جاوید ‘ کاشف آصف نے ذیشان خان کو ہراکر مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔آج مین رائونڈ شروع ہوگا۔ مین رائونڈ کے کھلاڑیوں میں فرحان زمان (ٹاپ سیڈ)، طیب اسلم، عباس منیر(یو ایس اے)،محمد فرحان، اسرار احمد، عباس شوکت، رئیس خان، ظاہر شاہ، فرحان محبوب، خواجہ عادل مقبول، فراز محمد، کاشف آصف، وقار محبوب، عاصم خان ، عماد فریداور وقاص محبوب شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن