• news

آسکر انعام یافتہ آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلینچیٹ عالمی خیرسگالی سفیر برائے مہاجرین مقرر

جنیوا(این این آئی)اقوام متحدہ نے آسکر انعام یافتہ آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلینچیٹ کو عالمی سفیر برائے خیرسگالی مہاجرین مقرر کرنے کا اعلان کردیا، اس تقرری کا مقصد عالمی سطح پر اس موضوع پر شعور و آگہی میں اضافہ ہے۔کیٹ بلینچیٹ کی یہ تقرری ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب دنیا مہاجرین اور بے گھر افراد کے اعتبار سے اپنی تاریخ کا بدترین وقت دیکھ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن