مشہور باکسر مینی پیکاؤ کا سیاسی کیریئر شروع کرنے کا اعلان
منیلا(سپورٹس ڈیسک) فلپائن کے مشہور باکسر مینی پیکاؤ نے سیاسی کیریئر شروع کرنے کی غرض سے باکسنگ کے رنگ کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ وہ پہلے ہی فلپائن کی کانگریس کے رکن ہیں اور اب اگلے ہفتے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔پیکاؤ فلپائن میں بے حد مقبول ہیں۔ آئی ٹی ورکر رچرڈ مونٹیری نے کہا ہے کہ جب بھی مینی پیکاؤ کا مقابلہ ہوتا ہے تو گلیاں ویران ہو جاتی ہیں اور جرائم کی شرح صفر ہو جاتی ہے کیونکہ پوری قوم ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اپنے کام کاج چھوڑ دیتی ہے۔تاہم یہ سفر آسان نہیں ہو گا۔ باکسنگ کوچ ایڈیل نے کہا کہ پیکیاو مین عالمی چیمپئن ہیں لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ اسے سیاسی میدان میں منتقل کر پائیں گے کیونکہ یہ بہت پیچیدہ کام ہے۔ پیکاؤ کے سیاسی عزائم بہت بلند ہیں اور انھوں نے ایک دن فلپائن کا صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔