بارہ برس سے کم عمر طلبہ کو نویں میں داخلہ نہ دینے کی پالیسی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں بارہ سال سے کم عمر طلبہ کو نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے کی پالیسی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار طالبہ رئیسہ حفیظ نے موقف اختیار کیا ہے کہ آرٹیکل پچیس اے کے تحت مفت اور لازمی تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے، بارہ سال سے کم عمر ذہین طلبہ کو نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے سے متعلق بورڈ نے قوانین بنا رکھے ہیں، جو آئین کی روح کے منافی ہیں جبکہ آئین اور ملکی قوانین کے تحت اگلی جماعتوں میں داخلے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔