راہداری منصوبے پر سرمایہ کاری معاون ہونے کے باوجود پاکستان کی شرح نمو ہدف سے کم رہی: عالمی بنک
اسلام آباد (این این آئی) عالمی بینک نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سرمایہ کاری اور بڑھتے ہوئے ترسیلات زر کو پاکستان کی اقتصادی نمو میں معاون قرار دیدیا۔ پاکستان کی اقتصادی بحالی سے متعلق نئی رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو 5.5 فیصد کے ہدف سے کم رہی ہے جو 4.2 فیصد سے بڑھ کر 4.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دیگر خطے کی طرح پاکستان کو بھی تیل کی قیمتوں میں کمی، اعلیٰ ترسیلات زر اور سی پیک منصوبے کے تحت سرمایہ کاری سے فائدہ ہوا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو سٹرکچرل چیلنجز درپیش ہیں جو تیز شرح نمو کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔