شورکورٹ سے خانیوال تک ہائی وے کی تعمیر کیلئے اے ڈی بی اور چینی حمایت یافتہ بنک مشترکہ طور پر رقم دینگے
شنگھائی (رائٹرز) چینی حمایت یافتہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک اور ایشیا ڈویلپمنٹ بنک مشترکہ طور پر شورکوٹ سے خانیوال تک ایم 4 ہائی وے کی تعمیر کیلئے رقم دیں گے۔ 64 کلو میٹر ہائی وے پر 273 ملین ڈالر خرچ ہونگے دونوں ممالک نے جرمنی میں اجلاس کے دوران معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ شورکوٹ سے خانیوال ایم 4 کو ملتان اور فیصل آباد سے بھی ملایا جائے گا۔ ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے صدر جن لی کن نے کہا ہے ایشیاء ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ شراکت داری کیلئے مزید اقدام کریں گے۔