• news

بلوچستان متحدہ ٹرانسپورٹ الائنس نے کل صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان متحدہ ٹرانسپورٹ الائنس نے کل 5 مئی کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کر نے کا اعلان کر دیا۔ حکومت ٹرانسپورٹروں کے جائز مطالبات حل کرنے میں دلچسپی نہیں لیتی اگر پھر بھی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کی کال دینگے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان متحدہ ٹرانسپورٹ الائنس کے چیئرمین میر محمد یوسف شاہوانی، کبیر بازئی، سعید لہڑی، میر حکمت لہڑی، نور محمد شاہوانی، نذیر احمد بازئی، نیک محمد پہلوان اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ، کراچی اور کوئٹہ سبی قومی شاہراہوں پر فورسز کی جگہ جگہ چیک پوسٹوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اورمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اعلیٰ حکام نے ختم کرنے کی سفارش کی مگر اب تک ٹول پلازے برقرار ہیں۔ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے۔

ای پیپر-دی نیشن