• news

بلوچستان: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا سرکاری ہسپتالوں کا بائیکاٹ، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ ( اے این این )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 12 روز کی ٹوکن ہڑتال کے بعد گزشتہ روز کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بی ایم سی ہسپتال اور دیگر سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا ۔ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈیز میں حاضر نہیں ہوئے۔ سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹروں کے بائیکاٹ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن