پانامہ لیکس کی تحقیقات، درخواستوں کو یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پانامہ لیکس کی تحقیقات سے متعلق دائر درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کے حوالے سے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو نے موقف اختیار کیا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے متعدد درخواستیں دائر ہوچکی ہیں جن میں کئی قانونی نکات سامنے آئے ہیں۔ جن کی تشریح ہونا بہت ضروری ہے۔ پانامہ لیکس ایک اہم نوعیت کا عوامی معاملہ بن چکا ہے۔ درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے اور لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔