پی ٹی آئی کے جلسہ میں خواتین سے چھیڑچھاڑ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا: عظمیٰ بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب اسمبلی کی رکن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ ملزموں کے خلاف خودمدعی بن کر پیروی کروں گی۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میںخواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات روایت بن چکی ہے۔