گلو بٹوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی کرانے کی مذمت کرتے ہیں: منزہ حسن‘ سلونی بخاری
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکز صدر وومن ونگ منزہ حسن اور پنجاب وومن ونگ کی صدر سلونی بخاری نے چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین کی عزت و ناموس تفکر کی نام نہاد دعویداروں کو ماڈل ٹائون کی خواتین کیلئے انصاف مانگنا کیوں یاد نہیں آتا۔ ہم پاکستان تحریک انصاف کی خواتین گلو بٹوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کروانے اور پھر اس پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کی شدید مذمت کرتی ہیں۔