تحریک انصاف کے جلسہ میں خواتین سے بدتمیزی غیر اخلاقی اور غیر اسلامی ہے: سیدہ فائزہ نقوی
لاہور ( لیڈی رپورٹر ) جمعیت علما پاکستان (نیازی) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے تحریک انصاف کے لاہور اور اسلام آباد میں جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی اور غیر اسلامی قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا جے یو پی‘ جماعت اسلامی‘ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک کے جلسوں میں کسی کی جرأت نہیں کہ خواتین سے بدتمیزی کر سکے۔