• news

گورنمنٹ کالج ٹائون شپ میں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ٹائون شپ لاہور میں سال 2015-16 کے دوران ریٹائر ہونے والے اساتذہ کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ دیا گیا جس میں کالج اساتذہ اور عملے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کالج کے سبزہ زار میں ہونے والی تقریب کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے کی۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے اساتذہ نے کالج سے وابستہ اپنی یادیں تازہ کیں۔ پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے اپنے خطاب میں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو کالج کا قیمتی اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ ان اساتذہ کی محنت، دیانت، پروفیشنل ازم اور مقصد کی لگن ہی کے باعث آج یہ کالج سرکاری کالجوں میں پہلے نمبر کا کالج ہے۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے اساتذہ کی محنت و تندرستی اور کامیابیوں کی دعا کی۔ تقریب سے وائس پرنسپل کامران ظہور، صدر شعبہ اردو پروفیسر رضوان الحق، صدر شعبہ کیمسٹری پروفیسر امجد حفیظ کھوکھر، پروفیسر مسعود احمد، پروفیسر توصیف اکبر، ڈاکٹر ریاض قدیر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن