• news

حکمران احتساب سے مستثنیٰ نہیں: اشرف بھٹی

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے جمہوریت کو دائو پر لگا دیا ہے۔ جمہوریت سے انتقام نہ لے۔ وہ اپنے ڈیرے پر پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو کے اعزاز میں ایک عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی امتیازی قوانین برداشت نہیں کرے گی: حکمران احتساب سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن