پاکستان آگہی پروگرام‘ مقامی سکولوں کی اساتذہ اور طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ
لاہور( خصوصی رپورٹر)دارِ ارقم سکول(عمر بن خطاب کیمپس) انگوری سکیم کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ایس او ایس سکول فیروزپور روڈ‘ایس او ایس ہائی سکول‘ فار بوائز‘ فیروزپور روڈ سرسید کیمبرج ہائی سکول‘ مسلم آباد‘ سراج پورہ شالامار ٹائون‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پاجیاں‘گورنمنٹ مڈل سکول‘ پاجیاںگورنمنٹ فارمن گرلز ہائی سکول‘ شاہ عالم گیٹ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول وچھووالی کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1,007تھی ۔