تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام آج معراج النبیؐ کانفرنس ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شب معراج النبیؐ کے موقع پر آج(بدھ) بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں ایک عظیم الشان ’’معراج النبی ؐ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری خصوصی خطاب کرینگے ۔