• news

ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور مسلمانوں کے بارے میں بیانات قابل مذمت ہیں: میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان بارے گمراہ کن بیانات اور مسلمانوں کے خلاف جذبات کے اظہار کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شر انگیز تقاریر اور پراپیگنڈے نے مسلمانوں کے خلاف نفرتوں کو عروج پر پہنچا دیا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ ان کی املاک اور عبادت گاہوں کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ملکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ملک کو اندرونی طورپر کمزور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن