• news

محکمہ جنگلی حیات و پارکس نے 5 کروڑ 48 لاکھ روپے کی تخصیص نو کرنے اور رقم دیگر منصوبوںپر خرچ کرنے کی اجازت طلب کر لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سے پانچ کروڑ 48 لاکھ روپے کی تخصیص نو کرنے اور یہ رقم دیگر منصوبوں کی تکمیل پر خرچ کرنے کے لئے اجازت طلب کر لی گئی ہے -انہوں نے کہا کہ منظوری ملنے کی صورت میں مذکورہ رقم سے دو نا مکمل منصوبے جبکہ رقم کی کمی کے باعث تعطل کا شکار ایک منصوبہ مکمل کرنا ممکن ہو سکے گا ۔انہوں نے یہ بات گذشتہ یہاں اپنے دفتر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

ای پیپر-دی نیشن