• news

وزیراعظم کا تحریک انصاف کے جلسہ میں خواتین سے بدتمیزی کا نوٹس‘ ملزموں کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور بدتمیزی کا نوٹس لے لیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم ہاوس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پنجاب حکومت کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن