• news

تربت: ٹرانسپورٹ کمپنی کے قریب دستی بم سے حملہ، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) ضلع تربت بازار میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے قریب دستی بم سے حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تربت بازار میںنامعلوم افراد نے ٹرانسپورٹ کمپنی کے قریب دستی بم سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ علاوہ ازیں بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹرز نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ اہم مقامات پر شاہراہوں کو بند کریں گے۔ ہزار گنجی میں اڈہ جلد تعمیر کیا جائے۔ شاہراہوں پر فورسز کا رویہ بھی ٹھیک کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن