• news

فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا، ریسکیو 1122 کے آگاہی پروگرام، فلیگ مارچ

لاہور (نامہ نگار) فائر فائٹرز کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے فائرفائٹرز کا عالمی دن منایا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب بھر میں مختلف آگاہی پروگرام اور فلیگ مارچ کئے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز لاہور میں فلیگ مارچ سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 مسلم ٹائون سے شروع ہو کر لبرٹی گول چکر، صدیق ٹریڈ سنٹر، جیل روڈ، نیو ٹولنٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا واپس ریسکیو 1122 ہیڈ کواٹرز میں اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیا اور ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈئر امیر حمزہ کی سربراہی میں ریسکیو 1122 کی فائر وہیکلز، فائر انوسٹی گیشن یونٹ، ایرئیل پلیٹ فارمز، ٹرن ٹیبل لیڈرز اور دوسری فائر فائٹنگ کی گاڑیوں اور فائر سوٹس میں ملبوس فائر ریسکیورز شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت کیڈٹس کے لئے خصوصی لیکچر کا بھی اہتمام کیا۔

ای پیپر-دی نیشن