متحدہ کے ایم پی اے محمد دلاور سرزمین پارٹی میں شامل، اسمبلی رکنیت سے مستعفی
کراچی (آن لائن) متحدہ قو می موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محمد دلاور نے پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیکر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کی شام پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنمائوں مصطفی کمال، انیس قائم خانی اوردیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ محمد دلاور پی ایس 110 صدر، برنس روڈ سے منتخب ہوئے تھے۔