کوئٹہ: صوبائی وزیر کے محافظ کا سول سیکرٹریٹ کے ملازم پر تشدد ملازمین کا احتجاج، گیٹ بند کردئیے
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر کے محافظ کا سول سیکرٹریٹ کے ملازم پر تشدد ملازمین کا شدید احتجاج سیکرٹریٹ کے تمام گیٹ بند کر دیئے گئے ۔ بدھ کے روز صوبائی وزیر کے محافظ نے سول سیکرٹریٹ جو ریڈ زون کے علاقے میں واقع ہے۔ سول سیکرٹریٹ کے ملازم پر شدید تشدد کیا۔ ملازمین نے احتجاجاً سیکرٹریٹ کے گیٹ فوری طورپر بند کردیئے اور کسی بھی وی آئی پی شخصیت کو سول سیکرٹریٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ بعد میں سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسو سی ایشن اور بااثر صوبائی وزیر کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسئلہ کا حل نکال لیا۔