• news

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 22ویمن کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 22 ویمن کرکٹرز کے لئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو 4 مختلف کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں ثناء میر، بسمٰہ معروف، جویریہ ودود اور اسماویہ اقبال کھوکرشامل ہیں جب کہ بی کیٹیگری میں 3 کرکٹرز ندا راشد، انعم امین اور نین فاطمہ عابدی شامل ہیں۔ سی کیٹیگری میں 9 کرکٹرزعدیہ یوسف، سدرہ نواز، رابعہ شاہ، سدرہ امین، ناہیدہ خان، عالیہ ریاض، ارم جاوید، مرینہ اقبال اورثانیہ اقبال ہیں جب کہ ‘‘ڈی’’ کیٹیگری میں 6 کرکٹرز منیبہ علی صدیقی ، الماس اکرم، ایمن انور، ڈیانا بیگ، عائشہ ظفراورکائنات امتیاز شامل ہیں جنہیں سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ 22 ویمن کرکٹرز کے لئے سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ ایک لاکھ 10 ہزار، بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو90 ہزارروپے، سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑی 65 ہزار جب کہ ڈی کیٹیگری کی کھلاڑی 30 ہزار روپے ماہانہ وصول کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن