• news

جنگ زدہ علاقوں میں طبی تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جائے : سلامتی کونسل کی قرارداد

اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تشدد کی کارروائیوں میں ہسپتالوں، صحت کی دیکھ بھال سے وابستہ افراد اور طبی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔قرارداد کی منظوری سے قبل دنیا بھر کے وہ مقامات جہاں لڑائی ہو رہی ہے، وہاں ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کا ایک مہلک سلسلہ دیکھنے میں آیا ہے۔برطانیہ میں شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والے حقوقِ انسانی کے ادارے، ’سیریئن آبزرویٹری‘ کے مطابق، 22 اپریل سے اب تک شہر پر ہونے والی گولہ باری، راکٹ فائر اور فضائی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 250 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 50 افراد ا±س وقت دم توڑ گئے جب فضائی حملے میں ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔قرارداد کا مسودہ کونسل کے ارکان نیوزی لینڈ، سپین، مصر، جاپان اور یوراگوئے نے تیار کیا تھا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ یہ کافی نہیں کہ سارے ملک محض حملوں کی مذمت کریں، ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ ہسپتالوں اور عملے کے تحفظ کے لیے اقدام کریں اور تشدد کی ان کارروائیوں کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔انہوں نے یہ بات نیویارک میں مسلح تنازع میں صحت عامہ کی سہولیات سے متعلق بریفنگ کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ شام کی طبی تنصیبات میں سے تقریباً نصف یا تو بند ہوچکی ہیں یا پھر ج±زوی طور پر کام کر رہی ہیں؛ جب کہ لاکھوں شامیوں کو زندگی بچانے کی سہولت دستیاب نہیں۔
سلامتی کونسل

ای پیپر-دی نیشن