• news

انڈر 19ٹیموں کے ٹورنامنٹ سے خارج ہونے کے ذمہ دار ضلعی صدور ہیں : نعمان بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابقہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ صدر ملک ذوالفقار احمد جس کا ماضی وحال ناجائز طریقہ سے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے سے عبارت ہے اور پی سی بی انتظامیہ پر بلا جواز الزام عائد کرتے ہوئے ریجن کے تین اضلاع جن میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد شامل ہیں اور ان تینوں اضلاع میں نوجوان کرکٹرز میں ٹیلنٹ ہونے کے باوجود اپنی ہٹ دھرمی اور بلیک میلنگ پالیسی کے ذریعے تینوں اضلاع کے انڈر19کے کرکٹرز کے مستقبل کوتاریک کرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل پر خود کش حملہ کروادیاگیا ہے ان خیالات کااظہار ریجنل صدر کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ریجن محمد نعمان بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19کے کرکٹرز جوکہ مستقبل قریب میںجن کو ملک کی نمائندگی کرنا تھی سابق ریجنل صدر نے اپنے حواریوں کے ہمراہ سازش کے تحت ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے سے اکسایا۔

ای پیپر-دی نیشن