• news

گائیگی کے ساتھ میرا چمٹا بھی محبت کی زبان بولتا ہے: عارف لوہار

لاہور(آئی این پی) فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میری گائیگی کے ساتھ میرا خاندانی ساز چمٹا بھی محبت کی زبان بولتا ہے اور سننے والوں پر منحصر ہے کہ وہ اس ساز کی زبان کو سمجھتے ہیں کہ نہیں ، میں نے پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور میرے ساتھ چمٹے نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا اور جو محبت اور امن کی زبان میں بولتا ہوں وہی زبان میرا چمٹا بھی بولتا ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میرا اس ساز کے ساتھ زندگی بھر کا ساتھ ہے ، جب تک میں زندہ ہوں یہ بھی میرے ساتھ پیار محبت کی باتیں کرتا رہے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن