پٹھانکوٹ حملہ: 4 دہشتگردوں کی لاشیں خفیہ مقام پر دفن کر دی گئیں: بھارتی میڈیا
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے پٹھانکوٹ ائیربیس پر حملے کے دوران سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے جانے والے 4 دہشتگردوں کی لاشوں کو سخت سکیورٹی میں خفیہ مقام پر دفنا دیا۔ ان کی شناخت ناصر حسین، ابوبکر، عمر فاروق اور عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق چاروں دہشتگردوں کی لاشوں کو پٹھانکوٹ ہسپتال کے مردہ خانے میں گزشتہ پانچ ماہ سے رکھا گیا تھا جہاں بار بار بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی وجہ سے ان لاشوں نے گلنا سڑنا شروع کر دیا تھا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق پٹھانکوٹ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی لاشوں کو اسی جگہ دفنایا گیا ہے جہاں گزشتہ سال گرداسپور حملے کے دہشت گردوں کو دفنایا گیا تھا۔
دفن