• news

پشاور: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی، ژوب میں آپریشن، دھماکہ خیز مواد، بارودی سرنگیں برآمد

پشاور + ژوب (آئی این پی + بی بی سی) پشاور میں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا۔ یہ واقعہ پشاور کے مضافات میں پھندو کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق سپاہی اعجاز پشتخرہ تھانے میں تفتیش کے شعبے میں تعینات تھے اور رات سادہ کپڑوں میں گھر سے باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ حملہ آور موٹر سائکل پر سوار تھے اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ بی بی سی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے ایک ای میل میں پولیس اہلکار پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ سکیورٹی فورسز نے سباکزئی ڈیم کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد کر لیں، جبکہ پشین کے علاقے سے افغان پولیس کے اہلکارکو حساس ادارے نے گرفتار کرلیا۔
پولیس اہلکار جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن