• news

پاکستان دنیا بھر میں 5سال سے کم عمر بچوں کی اموات میں آٹھویں نمبر پر آ گیا

فیصل آباد (اے پی پی )پاکستان دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کے لحاظ سے 8ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں پیداہونے والے ہرایک ہزار بچوں میں سے 82 بچے اپنی پہلی سالگرہ منانے سے قبل ہی مالک حقیقی سے جاملتے ہیں جس کی بڑی وجہ ماں وبچے کی صحت کے بارے میں شعور و آگاہی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کی پیدائش کادرمیانی وقفہ اور نوزائیدہ بچوں اور ماﺅں میں غذائی قلت کی کمی بھی ہے ۔ 19فیصد بچے ڈائریاکے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔13 فیصد بچوں کی زندگیاں صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانے اور 15 فیصد بچوں کی صحت او آر ایس کے استعمال سے برقراررکھتے ہوئے انہیں موت کی آغوش میں جانے سے بچایاجاسکتاہے۔ پنجاب میڈیکل کالج ، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور محکمہ صحت کے ماہرین طب نے بتایاکہ اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ سیاسی ، دینی ، مذہبی ، سماجی ، فلاحی ، رفاحی تنظیموں اور صحافیوں و علماءسمیت سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں میڈیاکے کردار سے انکار کسی بھی صورت ممکن نہیں کیونکہ میڈیا رائے عامہ ہموار کرنے اور لوگوں کو ترغیب دینے میں اہم حیثیت کا حامل ہے ۔
بچے اموات

ای پیپر-دی نیشن