• news

وزیراعظم نے ایبٹ آباد میں لڑکی کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم نوازشریف نے ایبٹ آباد میں غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا۔ وزیراعظم نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قتل میں ملوث عناصر کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ظالمانہ جرم کے مرتکب ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات نہ صرف غیر اسلامی ہیں بلکہ غیرانسانی بھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن