• news

سعودی عرب پاکستان سے ہتھیار درآمد کرنیوالا سب سے بڑا ملک بن گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے دفاعی پیداوار کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے اکیاسی ملین ڈالرز کی برآمدات کے آرڈر حاصل کئے۔ پی اوو ایف کے چیئرمین عمر محمود حیات نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ سعودی عرب رواں سال پاکستان سے ہتھیار درآمد کرنیوالا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے پی او ایف نے حکومت کی جانب سے مالی امداد لئے بغیر اس سال متعدد نئی اقسام کے ہتھیار متعارف کرائے۔ پی او ایف ایک نئی رائفل متعارف کرا رہا ہے جو طویل عرصے سے موجود معروف رائفل جی۔ تھری کا متبادل ہوگی۔ پاکستان نے ایل ایس آر سنائپر رائفل کی پیدوار بھی شروع کردی ہے۔ اسکی فی یونٹ قیمت ساڑھے 6 ہزار ڈالر ہے بیرون ملک سے درآمد کرنے پر اس کی قیمت 12 ہزار 500 ڈالرز تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقامی سکیورٹی ادارے پی او ایف کو آرڈر دینے کے بجائے دیگر ذرائع سے کے ذریعے ہتھیار خرید رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف خیبر پی کے پولیس وردیاں، ہتھیار اور گولہ بارود پی او ایف سے خرید رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن