• news

بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری‘ او پی ڈیز چوتھے روز بھی بند

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز ہفتے کو چوتھے روز بھی بند رہے۔ اطلاعات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کے باعث بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں۔ او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں چار روز سے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر رکھی ہیں اور ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ مطالبات مانے جانے تک ہڑتال جاری رہے گی۔
ینگ ڈاکٹرز

ای پیپر-دی نیشن