ایبٹ آباد: عنبرین کو قتل کرنیوالے جرگہ نے پہلے بھی دو لڑکیاں قتل کیں
ایبٹ آباد (آن لائن) عنبرین کے قاتل جرگہ والے دیگر لڑکیوں کے بھی مبینہ قاتل نکلے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ گاﺅں مکول پائیں میں پولیس ذرائع کے مطابق گاﺅں مکول پائیں میں کچھ عرصہ قبل فرار ہونے والی دو لڑکیوں کو قتل کیاگیاتھا۔ ان لڑکیوں کے قتل کی تفتیش بھی گرفتار ہونے والے جرگہ کے ارکان سے کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے چند روز میںاہم انکشافات متوقع ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل سے قبل عنبرین سے زیادتی نہیں کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق حکومت اس کیس کی مدعی بن گئی ہے اور راضی نامہ ناممکن ہو گیا ہے۔ جرگہ کے ارکان نے عنبرین کو گلا دباکر مارنے اور جلانے کا اقرار کر لیا ہے۔ ملزموں نے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ عنبرین کو بے ہوش نہیں کیا گیا بلکہ اس کے دوپٹے کے ساتھ اسکا گلا گھونٹ کر مارا گیا جس کے بعد اسکی نعش گاڑی میں رکھ کر گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔
ایبٹ آباد