مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے بس کو حادثہ 4 عمرہ زائرین جاں بحق‘ 45 زخمی
جدہ (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو مکہ سے مدینہ منورہ لے جاتے ہوئے بس حادثہ کا شکار ہوگئی اور 4 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہوئے۔ مدینہ کے محکمہ صحت کے ترجمان فواد داکال نے بتایا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ مدینہ ہائی وے سے حادثے کے متاثرین کو سعودی ہلال احمر اور ایمرجنسی انتظامیہ نے فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔
عمرہ زائرین/ حادثہ