اسلام ماں کی عظمت کا سب سے بڑا قائل ہے: فیض الرحمن درانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ ماں عظمت اور نعمت ہے جس کا دنیا میں کوئی متبادل نہیں ہے۔ والدین اولاد کے لیے قدم قدم پر رہبر، کامیابی کا زینہ اور نیک خواہشات کا سرچشمہ ہوتے ہیں۔ ماں کی عظمت اور محبت کا قائل سب سے زیادہ دین اسلام ہے۔ قرآن کریم نے پوری انسانیت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’والدین کو اف تک مت کہو‘‘ یعنی کوئی بھی ایسی بات مت کہو جو انہیں ناگوار گزرے۔ حضور اکرمؐ نے فرمایا ہے کہ تمہارے حسن سلوک کی سب سے زیادہ حق دار تمہاری ماں ہے۔